اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کے نمائندے رفیق ا یلماز نے، بدھ کے روز کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے، داعش دہشتگرد گروہ کی حمایت کرکے ترکی کو دہشت گردوں کا اّڈہ بنادیا ہے-
رفیق ایلماز نے کہا کہ و آمد اور بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش میں ان کی شمولیت کی روک تھام کیلئے، کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے-
ترکی کے اس رکن پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ان کے ملک میں، داعش نے گذشتہ تین برسوں کے دوران کئی دہشتگرد گروہ تشکیل دیئے ہیں- واضح رہے کہ ترکی نے دہشتگردی کے مسئلے میں دوہری پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور اسی پالیسی کے تحت وہ داعش دہشتگرد گروہ کی مدد کررہا ہے-
بعض مصدقہ اطلاعات کے مطابق ترکی، شام وعراق میں سرگرم دہشت گردگروہ داعش کے زخمی ہونے والےعناصر کا،علاج ومعالجہ کئے جانے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے.
.......
/169