5 فروری 2015 - 08:12
ترکی علاقے میں صہیونی ریاست کا سب سے مضبوط تجارتی پارٹنر

ترکی علاقے میں صہیونی ریاست کا سب سے مضبوط تجارتی پارٹنر بن چکا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری رپورٹوں سے پتہ چلتاہے کہ مشرق وسطی میں ترکی صہیونی ریاست کا ایک مضبوط تجارتی پارٹنر بن چکا ہے اور طرفین کے درمیان تجارتی لین دین تقریبا چھ ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے-

عراق کی نہرین نٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسے عالم میں کہ جب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور وزیراعظم احمد داؤد اوغلو خود کو فلسطین اور ملت فلسطین کا سب سے بڑا حامی ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اسرائیل، علاقےمیں ترکی کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنربن چکا ہے-

تل ابیب اورانقرہ کی اقتصادی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ دوہزارچودہ میں اسرائیل کے لئے ترکی کی برآمدات کے حجم میں چورانوے اعشاریہ چونتیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یوں ان دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے تجارتی لین دین کی رقم میں دوارب نو سوپچاسی ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے-

اقتصادی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ طرفین کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم میں صرف ترکی سے اسرائیل کے لئے ہونے والی برآمدات میں ہی اضافہ نہيں ہوا بلکہ اس دوران اسرائیل سے ترکی کے لئے برآمدات میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے.

.......

/169