اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بعض باخبر سیاسی حلقوں نےاس اخبار کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ریاض کی نئی پالیسی یہ ہے کہ اپنے پڑوسی ملکوں خاص طور پر یمن اور بحرین میں عوامی مظاہروں کو دبانے کے لئے عوامی تحریکوں کو طاقت کے ذریعے کچل دیا جائے - اس اخبار کی رپورٹ کےمطابق ریاض نے اپنے پڑوسی ملکوں میں جاری عوامی احتجاج سے خوفزدہ ہوکر یہ فیصلہ کیا ہے – آل سعود حکومت کی کوشش ہے کہ حملوں میں تیزی لاتے ہوئے طاقت کے ذریعے بحرینی مظاہرین خاص طور پر ان کے رہنماؤں کو کچل دیا جائے تاکہ اس طرح عوامی تحریک کا خاتمہ ہوجائے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کے مظاہرین نے بدھ کو بھی بحرین کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں اور ان میں سرفہرست جمعیت وفاق ملی اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اللولو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسیز نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور گولیوں کا استعمال کیاہے۔
.......
/169