اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق کےسربراہ شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ بحرین میں حکومت سے برحق عوامی مطالبات منوانے کیلئے دباؤ ڈالنا، حق و آزادی کے حصول کا بہترین طریقہ ہے- انھوں نے کہا ہے کہ بحرین میں عوامی استقامت، جو فروری دو ہزار گیارہ میں شروع ہوئی ہے، بدستور جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے شیخ علی سلمان کو بے بنیاد بہانوں سے گذشتہ سال دسمبر کے مہینے سے حراست میں لے رکھا ہے جس پر پورے بحرین کے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے- قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف، عوام کے پرامن احتجاج کا سلسلہ ایسی حالت میں بدستور جاری ہے کہ حکومت نے اپنے ملک کے انقلابی عوام کو کچلنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے-
.......
/169