4 فروری 2015 - 17:18
یمن سقوط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے: اقوام متحدہ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے خبردار کیا ہے کہ اس ملک کی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الحدث ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمال بن عمر نے امید ظاہر کی سیاسی پارٹیاں آئندہ چند گھنٹے میں اس ملک کے سیاسی بحران کے حل کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچ جائيں گي - یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے بن عمر نے یمن کی صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اب سقوط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے - انہوں نے یمن میں سیاسی فریقوں کو موجودہ حالات کا ذمہ دار قرار دیا اور کہاکہ یمن میں اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے اور کسی سیاسی اتفاق رائے کے حصول کے بغیر یہ ملک موجودہ صورتحال سے باہر نہیں نکل سکے گا- انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوشش ہے کہ جیسے بھی یمن کا شیرازہ بکھرنے سے روکا جائے-  
دوسری جانب قومی کانفرنس کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کو دی گئی تین روزہ مہلت کے اختام پر انصاراللہ تحریک  نے کہا ہے کہ یمنی عوام بہت جلد ملک کی سیاسی تصویر بدل دیں گے – اسکائی نیوز اور عرب ذرائع ابلاغ نے انصاراللہ تحریک کے حوالے سے خبردی ہے کہ اس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے عوام ملک میں جلد ہی سیاسی تغیرات لائيں گے اور اس کی سیاسی تصویر پوری طرح تبدیل کردیں گے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲