4 فروری 2015 - 10:28
آیت الله بشیر نجفی: بڑے ممالک دہشت گردوں کے حامی ہیں

نجف اشرف کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله بشیر نجفی نے عراق میں متعین اسپین کے سفیر سے ملاقات میں علاقے خصوصا عراق کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله بشیر نجفی نے عراق میں متعین اسپین کے سفیر سے ملاقات میں علاقے خصوصا عراق کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں دھشت گردی کے دائرہ میں افزائش اور اس کے یورپ تک پہونچ جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ باتیں افراطی گری کے سلسلہ میں غلط سیاست اپنائے جانے کا نتیجہ ہے ، افسوس بعض بڑے ممالک اور چند اسلامی ممالک دھشت گردوں سے مقابلہ میں سنجیدہ تو درکنار ان کی حمایت بھی کرتے ہیں ۔

نجف اشرف کے اس مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلام شدت پسندی ، افراطی گری اور تشدد کا سخت مخالف ہے کہا: عالمی معاشرہ نے دھشت گردی اور دھشت گردوں کی بنیادیں ختم کرنے کے سلسلہ میں کوئی قابل توجہ عمل نہیں انجام دیا ، دنیا دھشت گردوں کو تربیت دینے والے ممالک پر دباو ڈالے تاکہ مزید دھشت گردی پروان نہ چڑھ سکے ۔

انہوں نے واضح طور پر کہا: دین اسلام انسانوں کے لئے خاص احترام کا قائل ہے ، انسان کا ہر قطرہ خون قابل احترام جانتا ہے ، اسلام اچھی باتوں اور اچھے اخلاق کے ذریعہ پھیلتا ہے تشدد اور افراطی گری کے ذریعہ نہیں ۔

حضرت آیت الله نجفی نے عراق کے دیگر ممالک سے بڑھتے ہوئے تعلقات کا استقبال کیا اور کہا: عراق دنیا کے دفاع میں داعش سے لڑنے میں مصروف ہے ، لھذادیگر ممالک عراق کی مدد کریں تاکہ اس قوم کا درد کچھ ہلکا ہوسکے ۔

نجف اشرف کے اس مرجع تقلید نے مزید کہا: عراق ایک مالدار ملک ہے ، جغرافیائی حوالہ سے بھی خاص اھمیت کا حامل ہے ، یہ دیگر ممالک ہیں جو عراق کے نیازمند ہیں ، مگر افسوس عراق اس وقت ان دھشت گروں سے برسرپیکار ہے جو دنیا کے مختلف کونے سے یہاں یکجا ہوئے ہیں ۔

........

/169