4 فروری 2015 - 09:29
مغرب کو ایران اور انقلاب اسلامی کو تسلیم کرنا ہوگا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقد ہونے والے سمینار میں ممتاز دانشوروں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ ایران اور انقلاب اسلامی کو تسلیم کریں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقد ہونے والے سمینار میں ممتاز دانشوروں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ ایران اور انقلاب اسلامی کو تسلیم کریں.

انقلاب اسلامي ايران كي 36ويں كاميابي كي سالگرہ كے موقع پر 'ابرار انسٹي ٹيوٹ' نے 'ہنگامہ خيز دنيا ميں ايران، نئي اميديں اور چيلنجوں' كے عنوان اس سمينار كا انعقاد كيا.
اس موقع پر شركاء سے خطاب كرتے ہوئے سنئير برطانوي صحافي اور تجزيہ نگار 'كرس بمبري' نے كہا كہ مغربي ممالك ہميشہ سے اسلامي جمہوريہ كے خلاف سازشوں ميں مصروف ہيں اور ايران مخالف ہتكنڈوں كي ہدايت كرتے ہيں.
انقلاب اسلامي كي كاميابي كے بعد ايران كي ترقي اور عالمي سطح پر اسلامي جمہوريہ كے اہم كردار كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ مغربي ممالك كو چاہئے ايران، انقلاب اسلامي اور ايراني تہذيب كو تسليم كريں.
سنئير ماہر امور سياسيات ڈاكٹر 'كباني' نے اس موقع پر كہا كہ رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ خامنہ اي ایسی روحاني اور عظيم شخصيت ہيں جن كا تاثر عالمي سطح بشمول ہر مسلمان كے اندر پايا جاتا ہے.
ايران مخالف مغرب كي پاليسيوں پر شديد تنقيد كرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے اقدامات اور پاليسي ہميشہ دوسري اقوام اور مسلم امہ كے لئے باعث فخر ہے.
لندن دينيات سنٹر كے مدرس حجت الاسلام و المسلمين 'جواد اسماعيلي' نے كہا كہ انقلاب اسلامي صرف امام خميني (رہ) كي قيادت اور جد و جہد سے ظالمانہ نظام كو ختم كركے انصاف پر مبني نظام اور حكومت ايران ميں قائم كرديا ہے.
اس سمينار كے دوران انقلاب اسلامي ايران كے حوالے سے تصويري نمائش كا انعقاد كيا گيا جس ميں شركاء كي طرف سے بڑي دلچسپي سے پذيرائي ملي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲