4 فروری 2015 - 09:17
ايراني سائنسدان خلائي شعبہ ميں نئے مرحلے ميں داخل: صدر روحانی

صدر مملکت 'حسن روحانی' نے 'فجر' سٹلائٹ کی کامياب تجربے اور خلائي پيش رفت پر پوري قوم کو مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني سائنسدان اور ماہرين خلائي ٹیکنالوجی ميں نئے مرحلے ميں داخل ہوگئے ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے 'فجر' سٹلائٹ کی کامياب تجربے اور خلائي پيش رفت پر پوري قوم کو مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايراني سائنسدان اور ماہرين خلائي ٹیکنالوجی ميں نئے مرحلے ميں داخل ہوگئے ہيں.

صدراتي ويب سائٹ كے مطابق؛ حجت الاسلام و المسلمين روحاني نے يہ بات ايراني فجر سٹلائٹ مدار ميں شامل ہونے كے حوالے سے ايك تقريب ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.
صدر مملكت كے حكم پر "فجر" نامي مصنوعي سيارہ "يا محمد رسول اللہ (ص)" كے خفيہ كوڈ كے ساتھ خلا ميں بھيجا گيا اور پھر يہ سيٹلائٹ كاميابي كے ساتھ سفر كرتا ہوا واپس زمين كي مدار ميں داخل ہوا.
صدر روحاني نے از موقع پر كہا كہ مختلف صنعتوں كي طرح خلائي شعبے ميں بھي ايران، اپنے مقامي ماہرين اور ٹيكنالوجي پر بھروسہ كرتا ہے.
اس سے پہلے اسلامي جمہوريہ ايران نے سفير فجر نامي راكٹ خلا ميں بھيجا تھا جو سيٹلائٹ لے جانے كي صلاحيت ركھتا تھا اور اس نے مصنوعي سيارے كو زمين كے مدار ميں قائم كر ديا.
زمين كے مدار ميں كاميابي كے ساتھ داخل كيا گيا فجر نامي سيٹلائٹ ڈھائي سو سے چارسو پچاس كلوميٹر كي بلندي پر قائم ہے اور اس كا وزن پچاس كلوگرام ہے.
فجر سٹلائٹ ايران كي جانب سے خلا ميں بھيجے گئے چوتھے اندروني سطح پر بنا ہوا سيٹلائٹ ہے جو مكمل طور پر مقامي ماہرين كي كوششوں كا نتيجہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲