اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں دمشق میں جناب زینب اور جناب رقیہ سلام اللہ علیھما کے حرم کے زائرین کے بس پر حملے میں شہید ہونے والے لبنانی زائرین کے جلوس جنازہ میں شریک سوگواروں نے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں امریکا اور اسرائيل کے خلانعرے لگاتے ہوئے مزاحمت کی راہ جاری رہنے پر زوردیا- المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بیروت میں چار شہیدوں کی لاشوں کی تشییع جنازہ میں ہزاروں لبنانیوں نے شرکت کی شرکاء نے جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے کہا کہ لبنانی نوجوان مزاحمت کی راہ میں شہادت کے لئے آمادہ ہیں- در ایں اثنا لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت سے وفاداری دھڑے کے رکن علی عمار نے لبنان کے چار شہیدوں کے جلوس جنازہ میں کہا کہ دہشت گرد گروہ صہیونی حکومت کے ساتھ مل کر علاقے کے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہیں- اس دھڑے کے ایک اور رکن علی مقداد نے بھی تکفیریوں اور صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی قوم اپنی مزاحمت اور جدو جہد مکمل کامیابی تک جاری رکھے گي - واضح رہے کہ اتوار کو شام کے دارالحکومت دمشق کے مرکزی علاقے الکلاسہ میں لبنانی زائرین کی ایک بس ميں بم دھماکے میں سات افراد شہید اور بائیس دیگر زخمی ہوگئے دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ نے اس حلملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

























.......
/169