3 فروری 2015 - 17:36
سعودی بادشاہ سے پاکستانی فوجی وفد کی ملاقات

پاکستان کی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے ریاض میں سعودی بادشاہ سے ملاقات اورگفتگوکی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مھرنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف راشد محمود نے منگل کو کاخ الیمامہ میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان کے لئے صدر پاکستان ممنون حسین اور پاکستانی وزيراعظم نواز شریف کا پیغام مبارکباد پیش کیا- قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور اسے مضبوط بنانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا- اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پر تاکید کرتے ہوئے بعض مسائل کا جائزہ لیا- اس رپورٹ کے مطابق اس موقع پر سعودی ولیعھد کے جانشین محمد بن نائف بن عبدالعزیز اور شاھی خاندان کی بعض دوسری شخصیتیں بھی موجود تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲