اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکائی نیوز کے ساتھ انٹرویو میں حکومت کے اس فیصلے پر ہونے والی تنقیدوں کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب نے بارہا ایسی اہم خفیہ معلومات سے لندن کو آگاہ کیاہے جو سیکڑوں برطانوی شہریوں کی جان بچانے کا سبب بنی ہيں۔ برطانوی وزیر اعظم کی مراد دو ہزار دس میں سعودی عرب سے دی جانے والی وہ اطلاعات ہیں جن کے ذریعے ایسٹ میڈلینڈز ایئر پورٹ پر ایک طیارے میں بم رکھے جانے کا انکشاف ہوا تھا ۔ برطانوی حکومت کی جانب سے سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر اپنا پرچم سرنگوں کئے جانے کے اقدام پر برطانیہ کے سیاسی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے اعتراض کیا تھا – برطانوی حکومت نے اس اعتراض اور تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ اقدام، برطانیہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر انجام دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲