3 فروری 2015 - 05:34
یورپ میں مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے مظاہرے

یورپ میں مختلف ممالک کے عوام نے مظاہرے کرکے، اسلام دشمنی سے بیزاری اور مسلمانوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں مختلف ممالک کے عوام نے مظاہرے کرکے، اسلام دشمنی سے بیزاری اور مسلمانوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا- ولز کی سیکڑوں سماجی شخصیتوں، مسلمانوں اور عیسائیوں نے پیرکے دن شہرنیوپورٹ کی جامع مسجد سے شہر کے ویسٹ گیٹ تک مظاہرہ کیا-  یہ مظاہرے ولز کے دائيں بازو کی جماعت کی جانب سے شہر نیوپورٹ میں اسلام مخالف مظاہرے کرنے کے اعلان کے بعد کئے گئے ہيں - ولز برطانیہ کے چار علاقوں میں سے ایک ہے کہ جہاں مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اسکاٹلینڈ، برطانیہ،اور شمالی آئرلینڈ میں اسلام دشمنی کے خلاف اور مسلمانوں کے حق میں مظاہرے ہوئے ہيں-  کینیڈا کے مسلمانوں نے بھی دوسرے ادیان و مذاہب کے پیرؤں کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خلاف مظاہرے کئے- کینیڈا کے عوام نے ملک کے چار بڑے شہروں کے اسکوائروں پر اکٹھاہوکر امن و امان اور پرامن بقائے باہمی کے اصول کی حمایت اور مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز رویے سے بیزاری کااعلان کیا- کینیڈا میں انتہاپسندی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے دین اسلام کے نام سے ہرطرح کے تشدد آمیز اقدام کو مسترد کردیا- درایں اثنا بریسلز میں بھی امتیازی سلوک اور اسلام دشمنی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے- ان مظاہروں میں شریک لوگوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشتگردانہ اقدام اور مسلمان معاشرے کے درمیان فرق کو تسلیم کرنا چاہئے- مظاہرین نے کہا کہ مسلمان معاشرہ پرامن اور پائدار زندگی کا خواہاں ہے- واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکہ اور یورپ کے مختلف شہروں کے مسلمانوں اور دوسرے ادیان ومذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے پیرس کے چارلی ہیبڈو جریدے کے دفتر پر حملے کے بعد مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور انھیں دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے-

.......

/169