2 فروری 2015 - 16:11
مصر: 180 سے زيادہ افراد کی سزائے موت کی توثیق

مصرکی ایک عدالت نے پیر کے دن اپنے ایک فیصلے ایک سو اسی زيادہ افراد کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصرکی ایک عدالت نے پیر کے دن اپنے ایک فیصلے ایک سو اسی زيادہ افراد کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے- اطلاعات کے مطابق ان افراد پر تیرہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام ہے-
قاھرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان افراد کو گذشتہ سال اگست کے مہینے میں پندرہ پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا گيا تھا- مصر میں محمدمرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے اب تک، مصری عدالتوں کی جانب سے اجتماعی سماعت کے دوران  سیکڑوں لوگوں کو موت کی سزا سناچکی ہے- انسانی حقوق کے دفاع کے اداروں نے مصری عدالت  کے اس قسم فیصلوں کی مذمت کی ہے- اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں مقدمات کی اجتماعی سماعت کی اس سے پہلے کوئي مثال نہيں ملتی- پیرکو سنائے جانے والے اس فیصلے کے بعد مصری عدلیہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکن ہے اپیل کورٹ بعض افراد کی سزائے موت میں کمی کردے-  قابل ذکرہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی تین جولائی دوہزارتیرہ میں مصری فوج کے کمانڈر عبدالفتاح السیسی کے حکم سے گرفتارکرنے کے بعد، معزول کردیئے گئے تھے اور اس وقت سے اب تک اس ملک میں بدامنی کا سلسلہ جاری ہے-  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲