2 فروری 2015 - 15:23
شکارپور کے دردناک سانحے کے ردعمل میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا مذمتی بیان

ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے سمجھدار، ہوشیار اور وظیفہ شناس لوگ خود پر کنٹرول کرتے ہوئے کسی بھی طرح کے انتہا پسندانہ اقدام اور مقابلہ بالمثل کرنے سے گریز کریں گے اور قانونی و عدالتی راستوں سے اپنے مطالبات کی مانگ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے شکار پور کے امام بارگاہ کربلائے معلیٰ میں جمعہ کے روز نمازیوں پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ
ایک بار پھر سیاہ دل، متعصب اور جرائم پیشہ مٹھی بھر افراد نے بےگناہ اور بے سہارا مظلوموں کا خون بہا دیا۔
اگر چہ مذہبی انتہا پسندی کے واقعات سے تاریخ کے اوراق سیاہ ہیں لیکن استعماری طاقتیں، مغربی کے جاسوسی ادارے خاص طور پر جرائم پیشہ امریکہ، قدس کا غاصب اسرائیل اور لومڑی صفت برطانیہ، مذہبی اختلافات اور دینی انتہا پسندی سے فائدہ اٹھانے میں یدطولا رکھتے ہیں اور ہمیشہ سے فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات کی آگ بھڑکانے میں پیش پیش رہے ہیں۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اپنا ذاتی فریضہ نبھاتے ہوئے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے شکار پور کے امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ میں مسلمان نمازیوں پر کئے گئے دھشتگردانہ اور سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہمیشہ کی طرح اسلامی مذاہب کے تمام پیروکاروں کو آپس میں امن و آشتی سے رہنے کی دعوت دیتی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے سمجھدار، ہوشیار اور وظیفہ شناس لوگ خود پر کنٹرول کرتے ہوئے کسی بھی طرح کے انتہا پسندانہ اقدام اور مقابلہ بالمثل کرنے سے گریز کریں گے اور قانونی و عدالتی راستوں سے اپنے مطالبات کی مانگ کریں گے۔
ہم اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں مخصوصا اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی قانونی اور شرعی ذمہ داری کے پیش نظر اس سفاکیت اور اسلام و انسانیت مخالف اقدام کی شدت سے مذمت کریں اور اس ملک اور دنیا بھر سے دھشتگردی، بربریت اور قتل و غارت کو مکمل طور پر ختم کئے جانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام کریں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲