2 فروری 2015 - 09:11
مصر، الجزیرہ کے صحافی پیٹر گریسٹے کو رہا کر دیا گیا+تصاویر

مصر نے الجزیرہ کے صحافی پیٹر گریسٹے کو جیل سے آزاد کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، مصر نے الجزیرہ کے صحافی پیٹر گریسٹے کو جیل سے آزاد کر دیا ہے۔ گریسٹے کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا گيا اور وہ اتوار کو قبرص پہنچ گئے جہاں سے وہ اپنے ملک آسٹریلیا جائیں گے۔

گریسٹے الجزیرہ کے اپنے دو دیگر صحافیوں کے ساتھ تقریبا 400 دن تک جیل میں قید رہے۔

گریسٹے، محمد فہمی اور باہر محمد کو مصر میں جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں دستمبر 2013ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دونوں صحافیوں محمد فہمی اور باہر محمد کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں مصری حکام نے فوری طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔

یکم جنوری کو قاہرہ میں پبلک پراسیکیوٹر کے ایک بیان کے مطابق ان تینوں افراد کے خلاف دہشت گرد تنظیم اخوان المسلمین کی مدد کرنے اور اس تنظیم کو ساز و سامان فراہم کرنے کے الزام میں سات سات برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

الجزیرہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں رہائی کا خیرمقدم کیا گیا اور مصر سے باقی دو صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں کو معافی دی گئی ہے۔

.....

/169