2 فروری 2015 - 06:44
داعش نے اپنے ہی ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا

داعش دہشتگردگروہ نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے چالیس ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردگروہ نےچالیس سعودی شہریوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شام کے شہر الرقہ میں العکیرشی میں پیش آيا۔ بتایا جاتا ہے کہ داعش سے وابستہ سعودی دہشت گرد اپنے وطن واپس جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ رواں ہفتے کے شروع میں بھی العکیرشی میں دو سعودیوں کوگولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔ بعض ذرائع نے، داعش سے الگ ہونے والے دہشتگردوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے سرغنوں نے اپنے ہر اس رکن کی موت کا حکم جاری کردیا ہے جس کے بارے میں فرار کرنے کا شک ہو۔ شام کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے کہ جس کا دفتر برطانیہ میں ہے اعلان کیا ہے کہ داعش گروہ نے گذشتہ چھ مہینے کے دوران اپنے ایک سوبیس اراکین کو کہ جن میں اکثر غیر ملکی تھے اور اپنے ملک واپس جانا چاہتے تھے، سزائے موت دے دی ہے۔ حالیہ دنوں میں کچھ  سرغنوں کے الگ ہوجانے کے بعد دا‏عش  نے شام کے شہر الرقہ کی سڑکوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔

.......

/169