اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سانحہ شکار پور میں شہید ہونےوالوں کے سوئم پر شہر کی فضا سوگوار ہے۔ لواحقین اپنے پیاروں کی جدائی کے غم سے نڈھال ہیں اور آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ شکار پور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ کربلائے معلی ٰ میں خود کش دھماکے نے 61 افراد کو زندگی سے محروم کردیا ۔کسی کا باپ دنیا سے رخصت ہوگیا تو کسی باپ نے بیٹے کا جنازہ اپنے کاندھوں پر اٹھایا۔پیاروں کی جدائی سے آنکھیں اشک بار ہیں ۔غم ایسا ہے جس کا کوئی مداوا نہیں ۔شہید ہونےوالے 61 افراد کے سوئم پر شہر میں فضا سوگوار ہے اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔ شہیدوں کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔۔ شہری حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر دہشت گردی کب ختم ہوگی۔
.......
/169