اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے درعا کے نواح میں بصری الشام علاقے میں واقع عمارتوں میں پوزیشنیں سنبھالے دہشت گردوں پر بھرپور حملہ کیا جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- شام کے شہرکوبانی کے اطراف میں بھی عوامی فورس نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے کئي دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کر لیا ہے اس کاروائي میں داعش کے دہشت گردوں کو سخت جانی نقصان پہنچاہے -
.......
/169