اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امیرعبداللہیان نے سنیچر کے دن اتھوپیا کے دارالحکومت ادیس آبابا میں افریقی یونین کے چوبیسویں اجلاس میں اعلان کیا کہ ایران، افریقہ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے تیار ہے- امیرعبداللہیان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کی حکومت اور اس ملک کا بحران سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بوکوحرام اور داعش دہشتگردگروہ ، انتہاپسندانہ نظریات کی پیروی کرتے ہیں اور عام شہریوں کے قتل عام کے باعث مجرم ہیں- ایران کے نائب وزيرخارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور بعض مغربی ممالک پر دوغلی پالیسیاں اختیار کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ داعش گروہ بعض مغربی ممالک کے انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ بھی تعاون کرتاہے- اسلامی جمہوریہ ایران، افریقی یونین کا مبصر رکن ملک ہے- افریقی یونین کے چون رکن ہيں اور اس کا مقصد علاقائی تنظیموں اور اداروں کے ذریعے افریقی ممالک کے ساتھ دو جانبہ اور چند جانبہ تعاون کرنا ہے-
.......
/169