1 فروری 2015 - 07:21
مصر کو دنیا کی سب سے خطرناک تنظیم کا سامنا ہے

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سنیچر کو فوج کی سپریم کونسل کے اجلاس کی صدارت کے بعد سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں کہا کہ مصر کو شدت پسندوں کے خلاف ایک مشکل اور طویل جنگ کا سامنا ہے، اور یہ جنگ انتہائی بھیانک، طویل اور مشکل ہو گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق السیسی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سنیچر کو فوج کی سپریم کونسل کے اجلاس کی صدارت کے بعد سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں کہا کہ مصر کو شدت پسندوں کے خلاف ایک مشکل اور طویل جنگ کا سامنا ہے، اور یہ جنگ انتہائی بھیانک، طویل اور مشکل ہو گی۔

عبدالفتاح السیسی کا یہ بیان جمعرات کو سیناء کے علاقے میں درجنوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے چار الگ الگ حملوں میں ہلاک ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

جنرل السیسی نے اخوان المسملون کا نام لئے بغیر کہا کہ مصر کو دنیا کی سب سے خطرناک تنظیم کا سامنا ہے۔

مصر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے بیان میں عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف یہ لڑائی مشکل اور طویل ہو گی۔

مصر کے صدر جزیرہ نما سینا میں حملے کے بعد افریقی یونین اجلاس کے لیے اپنا دورہ مختصر کر کے وطن واپس لوٹے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مصر کے صدر نے اس اجلاس کے بعد جزیرہ نما سینا کے لیے ایک نئی فوجی کمانڈ قائم کرنے کا صدارتی فرمان بھی جاری کیا۔

تھرڈ فیلڈ آرمی کے کمانڈر اسامہ عسکر کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کا اعلان کرتے ہوئے السیسی نے انہیں نہر سوئز کے مشرقی علاقے کی کمان بھی سونپ دی۔

ایک فوجی بیان کے مطابق اب نہر سوئز کے مشرقی علاقے میں بھی جزیزہ نما سیناء کی طرز پر فوجی آپریشنز ہوں گے۔

.......

/169