31 جنوری 2015 - 08:15
شکار پور سانحے کے خلاف کراچی میں مظاہرہ

پاکستان کے صوبہ سندہ کے شکار پور شہر میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن سیکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی اور حکومت سے دہشتگردوں کی گرفتاری اور انہيں قرار واقعی ‎سزا دینے کا مطالبہ کیا- واضح رہے کہ صوبہ سندہ کے شکار پور میں  ایک مسجد و امام بارگاہ کربلاي معلی میں ہونے ولے خود کش حملے میں کم سے کم اکسٹھ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہيں زخمیوں کی حالت نازک ہے-  یہ دہشتگردانہ حملہ نماز جمعہ کے دوران ہوا-  پاکستان کے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ، سابق صدر آصف زرداری اور مختلف سیاسی و مذھبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کی ہے- حملے کے بعد مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ الائنس نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے- اب تک کسی بھی گروہ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے لیکن پاکستانی حکام اس طرح کے حملوں  کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہيں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲