اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراقی عوام کااتحاد دہشت گردوں کی سازشوں کو خاک میں ملادے گا۔ بغداد سےموصولہ رپورٹ کےمطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا کہ عراقی عوام کااتحاد اوراس ملک کےسیاسی رہنماؤں کی ہم آہنگی دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنادے گی۔ الجبوری نے کہا کہ بغداد کے الباب الشرقی علاقے میں جو دھماکے ہوئے وہ عراق کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کا دائرہ پھیلانے کے مقصد سے انجام پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر عراق کے تمام مذاہب اور قبائل کے افراد کو نشانہ بنارہے ہیں- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گردوں کے خلاف لامحدود جنگ کا آغاز کردیاہے - انہوں نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی فورسیز، ہوشیار اور بیدار رہیں- عراق کے پارلیمانی اسپیکر نے بغداد کے مرکز ميں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی – واضح رہے کہ جمعے کو بغداد اور سامرا میں ہونےوالے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲