30 جنوری 2015 - 18:42
اسلامی انقلاب، کامیابیوں کی منازل طے کررہا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اندرون و بیرون ملک، یکی بعد دیگرے اہم اور غیر معمولی کامیابیاں حاصل کررہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے جمعے کے روز شہدائے قنیطرہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایران کی وزارت داخلہ میں منعقدہ، ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قنیطرہ میں غازیان اسلام پر غاصب صیہونی حکومت کا حملہ، اسلامی انقلاب کے، ان افکار سے، اس غاصب حکومت کے خائف ہونے کا نتیجہ ہے کہ جن کی بناء پر ایران، شام اور لبنان کے جوان، خدا کی راہ میں جہاد کیلئے یکجا ہوگئے ہیں- انھوں نے کہا کہ ہم نہ صرف اپنی سرحدوں میں بلکہ کئی کلو میٹر دور بھی، دفاع میں سرگرم عمل ہیں- جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ جوانوں کہ اس بات کو جان لینا چاہیئے کہ جہاد صرف ہتھیاروں سے ہی نہیں ہوتا بلکہ سافٹ وار اور سیاسی و اقتصادی اور ثقافتی جنگ کے میدانوں میں بھی ہمارا جہاد جاری ہے- انھوں نے کہا کہ کوئی اس بات کو تسلیم کرے یا نہیں مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران، اقوام عالم کیلئے ایک بے نظیر نمونے میں تبدیل ہوچکا ہے اور ایران،اس وقت حق و انصاف کا علمبردار ہے-

.......

/169