30 جنوری 2015 - 11:22
امریکہ ایران پر جارحیت کرنے کی جرائت نہیں کر سکتا: ڈاکٹر علی لاریجانی

پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغرب کی زور زبردستی کے سامنے پوری قوت و سرافرازی کےساتھ ڈٹا ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے صوبہ ہمدان کے شہر تویسرکان کے ساڑھے سات سو کمانڈروں اور شہیدوں کی یاد میں ہونے والے پروگرام میں خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ جو چيز اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی و سرفرازی کا سبب بنی وہ ملت ایران کی شہادت پسندانہ اور مجاہدانہ تحریک تھی- انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران زور زبردستی کرنے والوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے اور یہ امر ملت ایران کی عزت وسربلندی کی عکاسی کرتا ہے-
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تسلط پسندانہ  نظام خاص طور پرامریکہ، ایران پر جارحیت کرنے کی جرائت نہیں کرسکتا مزید کہا کہ تسلط پسندانہ نظام کی ناتوانی شہیدوں کے ایثار و قربانی کے جذبے اور ان کے جہادی اقدام سے اسلامی انقلاب کے محفوظ ہونے کا نتیجہ ہے- انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے نہ صرف  ایران میں بلکہ دنیا کی آزاد قوموں پر بھی اثرات مرتب کیے- ان کا کہنا تھا کہ جب حزب اللہ لبنان تینتیس روزہ جنگ میں اسرائیل کو شکست دیتی ہے تو ثابت ہوتاہے کہ یہ اسلامی انقلاب کے ہی اثرات کا نتیجہ ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲