30 جنوری 2015 - 01:00
لبنان، جمعے کے روز سید حسن نصراللہ کا تاریخی خطاب

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ جمعے کے روز لبنانی عوام سے تاریخی خطاب کررہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قنیطر کے شہداء کو جمعے کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے خطاب کے ساتھ سپرد خاک کیا جائےگا-
حزب اللہ نے لبنانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سید حسن نصراللہ کا تاریخی خطاب سننے کیلئے وسیع پیمانے پر جنوبی لبنان میں جمع ہوں- حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ، جمعے کے شام خطاب کریں گے- واضح رہے کہ اٹھارہ جنوری، اتوار کی رات جنوبی شام کے شہر قنیطرہ کے مضافاتی علاقے پر صہیونی ریاست کے جنگی ہیلی کاپٹر کے ایک حملے میں حزب اللہ لبنان کے چھے مجاہدشہید ہوگئے تھے، جن میں حزب اللہ کے شہید کمانڈر عماد مغنیہ کے بیٹے جہاد مغنیہ بھی شامل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169