30 جنوری 2015 - 00:45
تہران، جشن انقلاب کے لئے بڑے پیمانے پرتیاریاں

عشرہ فجر کی شہری تزئين وآرائش کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین میثم امرودی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان جشن کے انعقاد کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کئے جانے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میثم امرودی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عشرہ فجر جشن انقلاب "عشرہ فجر " کے موقع پر شہر کے اسکوائروں کی چراغانی اور تزئين و آرائش کا کام عوام نے خود سنبھال لیا ہے اور اسے نہایت جو ش وخروش سے انجام دے رہے ہيں-  تہران میں بالخصوص بائين بھمن گيارہ فروی کی ریلی کے راستوں پر اسلامی انقلاب کی اقدار اور علامتوں کے حوالے سے تشہیراتی بینروں اور پوسٹروں کو نصب کیا جارہا ہے-  تہران کی بلدیہ کے سماجی اور ثقافتی امور کے نائب سربراہ نے بتایا کہ تہران کے مختلف محلوں میں ہزاروں ہنرمند انقلاب اسلامی کے حوالے سے گوناگوں پروگراموں کا انعقاد کریں گے اور انقلاب اسلامی کے موضوع پر اپنے شہ پاروں کی نمائش لگائيں گے۔اطلاعات کے مطابق ایران کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جشن انقلاب کی دس روزہ تقریبات کی تیاریاں بڑے زور شور سے جاری ہیں- قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن جسے عشرہ فجرکے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، بارہ بھمن مطابق یکم فروری سے بائیس بھمن مطابق گیارہ فروری تک جاری رہتا ہے- اسلامی انقلاب  گیارہ فروری انیس سواناسی میں کامیاب ہواتھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169