اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشرقی افغانستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔مشرقی افغانستان کے علاقوں میں دودھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور چار عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغان پولیس حکام نے کہا ہے کہ تین عام شہری اور ایک پولیس اہلکار،صوبۂ لغمان کے علاقے مصری قلعہ مہتر میں سڑک کےکنارے نصب بم کے دھماکے میں مارے گئے ہیں۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آيا جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ادھر کابل کے سیکورٹی حکام کے بقول صوبۂ ننگرھار کے مرکز جلال آباد ميں بھی ہونے والے بم دھماکے میں ایک بچہ مارا گیا ہے -دوسری جانب افغانستان میں حکومت کے حامی قبائل اور طالبان کے عناصر کے درمیان جھڑپ میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں گیارہ قبائل اور سات طالبان شامل ۔ صوبۂ غزنی کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے لڑائي اس وقت شروع ہوئي جب ان علاقوں کی چیک پوسٹوں پر مسلح عناصر نے حملہ کردیا - مشرقی افغانستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔مشرقی افغانستان کے علاقوں میں دودھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور چار عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغان پولیس حکام نے کہا ہے کہ تین عام شہری اور ایک پولیس اہلکار،صوبۂ لغمان کے علاقے مصری قلعہ مہتر میں سڑک کےکنارے نصب بم کے دھماکے میں مارے گئے ہیں۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آيا جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ادھر کابل کے سیکورٹی حکام کے بقول صوبۂ ننگرھار کے مرکز جلال آباد ميں بھی ہونے والے بم دھماکے میں ایک بچہ مارا گیا ہے -دوسری جانب افغانستان میں حکومت کے حامی قبائل اور طالبان کے عناصر کے درمیان جھڑپ میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں گیارہ قبائل اور سات طالبان شامل ۔ صوبۂ غزنی کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے لڑائي اس وقت شروع ہوئي جب ان علاقوں کی چیک پوسٹوں پر مسلح عناصر نے حملہ کردیا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲