28 جنوری 2015 - 07:12
یورپ سے 550 خواتین داعش کی صف میں شامل

برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق مغربی یورپ سے 550 خواتین شام اورعراق میں داعش دہشت گردوں کی صف میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی یورپ  سے 550 خواتین شام اورعراق میں داعش دہشتگردوں کی صف میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی تازہ رپورٹ میں یہ اعداد و شمار دیے گئے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ خواتین دہشت گردوں  کے بارے میں مفصل رپورٹ شائع ہوئی ہے۔

.......

/169