اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر حملہ کرکے پانچ غیر ملکیوں سمیت نو افراد کوہلاک کردیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ فوج کے ایک عہدیدار محمد حمزہ نے کہا کہ مسلح افراد نے"کورینثیا" نامی ہوٹل کے تین محافظین کو قتل کرنے کےبعد متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔ ایک عینی شاہد کےمطابق تین حملہ آوروں نے جو بلٹ پروف جیکٹس پہنے ہوئے تھے، سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جب ان کو ہوٹل کے دروازے پر روکنا چاہا تو انہوں نے ہوٹل پر حملہ کردیا اور دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی بھی ان دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑاد ی۔ اس حملے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گيا ہے داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ نے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ہوٹل کا بالائي حصہ قطر کے سفارتکاروں کے استعمال میں رہتا تھا لیکن حملے کے وقت وہاں قطر کا کوئی بھی سفارتکار موجود نہيں تھا.





.