اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر ابومہدی المھندس نے داعش کے خلاف جنگ میں، عراقیوں کو دی جانے والی بین الاقوامی اتحاد کی مدد اور ایرانی مدد و حمایت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عراق کے لئے ایران کی مدد اس حد تک زیادہ ہے کہ جس کا بین الاقوامی اتحاد سے کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جاسکتا۔ اس کمانڈر نے مزید کہا کہ اگر ایران کی حمایت نہ ہوتی تو میدان جنگ ميں کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ المھندس نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشت گردی سے جنگ کے خلاف، عراق کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش روبہ زوال ہے کہا کہ آئندہ چند مہینے میں اس گروہ کی عراق سے بیخ کنی ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ عراقی فوج کے ہمراہ، رضا کار فورس اور کرد ملیشیا کے جوانوں نے گذشتہ مہینے کے دوران داعش کے زیر قبضہ بہت سے علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
.....
/169