اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں امریکی کانگریس اور اسرائیلی وزیر اعظم کی مشترکہ کوششوں کی وائٹ ہاؤس میں مخالفت کی جا رہی ہے۔
روبرٹ مینڈیز اور مارک كرک نامی دو سینیٹر ایک ایسے بل پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہو رہے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے جمعے کو کہا کہ موجودہ وقت میں کانگریس میں جس بل پر کام کیا جا رہا ہے اس سے ہم فکر مند ہیں۔
ارنسٹ نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ ایسی صورت میں کہ جب جوہری مذاکرات جاری ہیں، مزید پابندیاں عائد کئے جانے کی کوشش کی جائے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے زیر اثر کانگریس، ایران کے بارے میں مثبت اقدامات کرے۔
صدر باراک اوباما نے جمعرات کو ايران کے خلاف ممکنہ مزید پابندیوں کے بارے میں کانگریس سے کہا تھا کہ جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے ابھی موقع ہاتھ میں ہے۔
.......
/169