25 جنوری 2015 - 06:30
امریکی صدر بارک اوباما تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے+ تصویر

امریکی صدر بارک اوباما تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔نئی دلی کے پالم ائرپورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر اوباما کا استقبال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔نئی دلی کے پالم ائرپورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر اوباما کا استقبال کیا۔ امریکی خاتون اول مشیل اوباما اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اوباما کی آمد کے موقع پر نئی دلی میں سکیورٹی کےانتہائی سخت انتطامات کیے گئے اور شہربھر میں پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔

.......

/169