اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امریکی سیاہ فام شہری جوزف اسلج کہ جس کی عمر اس وقت ستر سال ہے، انیس سو چھہتر سے اپنی بیوی اور بیٹی کے قتل کے الزام میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس کیس میں انجام پانے والی تازہ ترین تحقیقات نے ثابت کردیا ہےکہ یہ شخص بے گناہ ہے اور اپنی بیوی اور بچی کے قتل میں اس کا کوئی رول نہیں تھا۔ ریاست شمالی کرولینا کی عدالت کے ججوں کے ایک بینچ نے جمعے کو اس کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ اسلج نے گذشتہ برسوں میں بارہا خود کو بے گناہ بتاتے ہوئے اپنی رہائی کی درخواست کی تھی - امریکہ کی شہری آزادی کی یونین نے اعلان کیا ہے کہ انیس سو چھہتر سے اب تک موت کی سزاپانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن میں بیشتر کا تعلق قومی اقلیتوں میں سے ہے ۔ ریاست ٹیکساس کے محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دو ہزار تیرہ میں موت کی سزا پانے والے سولہ امریکیوں میں سےگیارہ کا تعلق سیاہ فاموں یا رنگین فاموں میں سے تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲