24 جنوری 2015 - 06:35
اسلامی طلباء کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ طلباء کو غور و فکر کے ساتھ علم حاصل کرنا چاہئے اور ان دونوں کو طہارت اور خوف الہی کے ساتھ حاصل کرنا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی طلبا یونین کے 49 ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر علم کو غور و فکر کے ساتھ اور ان دونوں کو طہارت اور خوف الہی کے ساتھ حاصل کیا گیا تو پھر ملک کے لئے کوئی اثاثہ ان نوجوانوں کے وجود جیسا نہیں ہوگا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کے اعلی تعلیمی مراکز میں ایرانی طلباء کی موجودگی، دنیا کے واقعات کے بارے میں گہرائی سے تفکر اور عالمی سوچ رکھنے والے دانشوروں سے استفادے کا بہترین موقع ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ آج کے طلباء کو خصوصی طور پر اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ مغرب کی پالیسیوں میں کیوں اسلاموفوبيا کو ہوا دی جا رہی ہے اور ایران کے طریقہ کار کی طرح، اسلام سیاسی کا وہ کون سا مضبوط عنصر ہے جو جارح اور سامراجی طاقتوں کو اس کے مقابلے میں ہر قسم کے ٹکراؤ کے لئے آگے بڑھاتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا یہ پیغام ارمينيا کے دارالحکومت ايروان کی مسجد كبود میں، یورپی ممالک میں ایرانی طلباء کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے پڑھ کر سنایا۔

.......

/169