24 جنوری 2015 - 05:56
سعودی بادشاہ کی موت پر اسرا‏ئیل کو دکھ، داعش کو خوشی

اسرائیل کا سعودی بادشاہ عبد اللہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار/ داعش دہشت گردوں کا ملک عبداللہ کی موت پر خوشی و شادمانی کا اظہار.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق صدر شیمون پرز نے سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبد اللہ کو اسرائیل کا اہم دوست اور ساتھی قراردیتے ہوئے ملک عبداللہ کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا اہم اتحادی ملک ہے۔

اسراغیل کے سابق صدر نے ملک عبداللہ کے انتقال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک عبداللہ کی موت اسرائیل کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ اسرائیل کے سابق صدر نے مشرق وسطی کے سازشی مذاکرات کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ ملک عبداللہ نےسازشی مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانرواؤں کو خائن الحرمین الشریفین سے تعبیر کیا جاتا ہے عالم اسلام کے لئے سعودی بادشاءوں کی خیانت اظہر من الشمس ہے۔

داعش دہشت گردوں کا ملک عبداللہ کی موت پر خوشی و شادمانی کا اظہار

سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے ایک بیان میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ کو امریکہ کا نوکر اور غلام قراردیتے ہوئے اس کی موت پر خوشی اور شادمانی کا اظہار کیا ہے۔ نام نہاد دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کا نوکر اور مزدور مرگیا ہے جس پر اس گروہ کو خوشی حاصل ہوئی ہے۔ داعش نے سعودی عرب کے بادشاہ کو خائن اور غاصب قراردیا ہے۔ القاعدہ اور داعش کے حامیوں نے سماجی سائٹوں پر بھی ملک عبداللہ کی موت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اسے ایک ڈکٹیٹر کی موت قراردیا ہے۔

.......

/169