24 جنوری 2015 - 05:14
صوبہ دیالہ کے علاقوں سے دہشتگردوں کی پسپائي

عراقی فوج نے صوبہ دیالہ کے بعض علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے رضاکار عوامی فورسز کے تعاون سے صوبہ دیالہ میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں- عراقی فوج نے صوبہ دیالہ کے المنصوریہ علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- فوج نے رضاکار عوامی فورس کی مدد سے صوبہ دیالہ کے سنسل اور منصوریہ الجبل علاقوں میں بھی پیشقدمی کی ہے- سیکورٹی ذرائع نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ فوج نے ان علاقوں میں داعش دہشتگردوں کو محاصرے میں لے کر انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے- اسی طرح صوبہ الانبار کی آپریشنل کمانڈ نے عوامی فورسز کی مدد سے پندرہ دہشتگردوں کو ہلاک اور دھماکا خیز مواد کے پینتیس پیکٹ ضبط کر لئے ہيں- یہ کاروائياں صوبہ الانبار کے شمال میں بوذاب کے علاقے میں انجام پائيں- سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے تین اسپینروں کو گرفتار کرلیا ہے- جبکہ فوج نے سامرا- ثرثار روڈ بھی آزاد کرالیا ہے- اس روڈ کو آزاد کرانے کے لئے ہونے والے آپریشن میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں- دوسری جانب عراقی فوج نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اتحادی فوجیوں نے موصل، سنجار، تلعفر اور کرکوک میں داعش کے ٹھکانوں پر اکتیس فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں داعش دہشتگردوں کی متعددفوجی گاڑیاں تباہ ہوگئيں-

.......

/169