اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کل تہران کی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے شارلی ہیبڈو کے جسارت آمیز اقدام کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یا محمد رسول اللہ، فدایان پیامبر اعظم جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ اس موقع لوگ امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگا رہےتھے۔ دوسری جانب ایران کے مختلف شہروں کے عوام نے بھی نماز جمعہ کے بعد شارلی ہیبڈو کے جسارت آمیز اقدام کی مذمت میں جلوس نکالے۔
اطلاعات کے مطابق، نمازیوں نے مظاہروں میں شرکت کرکے اللہ اکبر، لا الہ الااللہ اور لبیک یامحمد (ص) کے نعرے لگائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے عشق و محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ ایران میں ہونے والے مظاہروں کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل سے بھی اپنی نفرت وبیزاری کااعلان کیا۔ واضح رہے کہ شارلی ہیبڈو جریدے کے دفتر پر حملے کے بعد کہ جس میں بارہ افراد مارے گئے تھے ایک بار پھر اس میگزین نے چودہ جنوری کو جسارت آمیز اقدام کے ذریعے پیغمبر اسلام کا توہین آمیز خاکے شائع کئے۔ شارلی ہیبڈو کےاس اشتعال انگیز اقدام کے خلاف ساری دنیاکے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
.......
/169