23 جنوری 2015 - 20:05
واشنگٹن، مسلح فرد کو دیکھے جانے کے بعد اسکول بند

واشنگٹن کے ایک علاقے میں ایک مسلح فرد کو دیکھے جانےکی خبریں ملنےکے بعد اس علاقے کے تمام اسکول بند کردیئے گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واشنگٹن کے ایک علاقے میں ایک مسلح فرد کو دیکھے جانےکی خبریں ملنےکے بعد اس علاقے کے تمام  اسکول بند کردیئے گئے- جمعے روز واشنگٹن کے ایک علاقے کی پولیس نے کالے رنگ کے ہیٹ اور ہاتھ ميں اسلحہ اٹھائے ایک شخص کو دیکھے جانے پر مبنی خبریں موصول ہونے کے بعد سیاٹل علاقے کے تمام اسکول بند کردیئے، تاہم اس علاقے کے اسکول کے نزدیک مسلح شخص کو دیکھے جانے اور اس  شخص کی صحیح شناخت اور اس کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہيں آئی ہے۔ سیاٹل کی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کردیا کہ اسکول کے بچے اپنے اسکول  نہ جائیں۔ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد آتشیں ہتھیاروں سے موت کی نیند سلا دیئے جاتے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲