22 جنوری 2015 - 16:13
عراق میں دو بم دھماکے، بیالیس افراد جانبحق اور زخمی

عراق کے صوبوں بغداد اور صلاح الدین میں دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم از کم بیالیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  عراق میں پولیس کےایک ذریعے نے بتایاہے کہ جمعرات کو بغداد کے التاجی علاقے میں ایک سیکورٹی اڈے کے سامنے کار بم دھماکےميں کم ازکم  سات افراد جاں بحق اورسولہ دیگرزخمی ہوگئے اس واقعے کے بعد اسی مقام پر دو خودکش حملے بھی ہوئے۔ادھر صوبۂ صلاح الدین کے شہر سامراء کے جنوب میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے راستے ميں ہونے والے بم دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایاکہ  ان دونوں واقعات میں مارے جانے والوں  کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے ۔ عراق میں حالیہ برسوں کے انتہائي خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں   

واضح رہےکہ جنگ زدہ ملک عراق میں تشدد آمیز اور دہشت گردانہ اقدامات میں سن دوہزار چودہ میں کم ازکم بارہ ہزاردوسوبیاسی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ تیئیس ہزار ایک سو چھبیس  افراد زخمی ہوئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲