22 جنوری 2015 - 16:10
فرانس ميں توہین رسالت پر افغانستان میں مظاہرے

فرانسیسی جریدے شارلی ہیبدو کے ذریعے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین کئے جانے کے اقدام کے خلاف افغانستان کے باشندوں نے کابل میں مظاہرہ کرکے فرانسیسی سفارتخانہ بند کرنے کامطالبہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی جریدے شارلی ہیبدو کے ذریعے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین کئے جانے کے اقدام کے خلاف افغانستان کے باشندوں نے کابل میں مظاہرہ کرکے فرانسیسی سفارتخانہ بند کرنے کامطالبہ کیا۔ افغان مظاہرین نے شارلی ہیبدو کے گستاخانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا اور فرانسیسی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فرانسیسی جریدے کے توہین آمیز اقدام کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئےفرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شارلی ہیبدو میگزین کے توہین آمیز اقدامات کو لگام دے۔ مظاہرے کے شرکاء نے حکومت افغانستان سے بھی فرانس کے سفارتخانے کو بند کرنے اور اس کے ملازمین منجملہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے باہر نکال دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس سے قبل افغانستان کے صدر نے بھی شارلی ہیبدو کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور عالم اسلام کی توہین قرار دیا تھا ۔ افغانستان کی سینٹ نے بھی شارلی ہیبدو کے توہین آمیزاقدام پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  کابل میں فرانسیسی سفارتخانہ بند کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ گذشتہ کئي روز سے افغانستان کے مختلف شہروں میں فرانس اور شارلی ہیبدو میگزین کے خلاف مظاہرے ہورہے ہيں ۔ واضح رہے کہ امریکہ کے حمایت یافتہ اس فرانسیسی جریدے  کے اہانت آمیز اقدام پر عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲