اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد ہی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوجائیں گے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پیر پگارا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی پیش گوئی کی تھی، جو اب سچ ثابت ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد ہی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائیں گے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی سرگرم رہنے والے بلاول بھٹو زرداری کی پراسرار خاموشی سے کوئی یہ بھی یقین کرنے کو تیار نہں کہ ان کا اسمارٹ فون پانی میں گر گیا ہے، مگر سیاسی مخالفین نے بلاول بھٹو زرداری کی اس خاموشی کو سیاسی پیشگوئی کیلئے استعمال کرنے کی کوشش ضرور کی، ارباب غلام رحیم نے امید ظاہر کی بلاول مسلم لیگ میں شامل ہونے والے ہیں۔
ارباب غلام رحیم کی پیشگوئی سے یہ بھی تو لگتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی مخالفین کے خلاف دھواں دار گفتگو کی طرح خاموشی کا بھی سیاسی ردِ عمل آتا ہے۔ واضح رہے کہ ملکی و غیر ملکی میڈیا میں پیپلز پارٹی کے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں عام ہیں، کشیدہ تعلقات کی وجہ جہاں پارٹی معاملات اور سندھ میں کرپشن بیان کی جا رہی ہے تو دوسری جانب سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ دوسری شادی اور انکے دو سالہ بیٹے کو بھی بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں تعلقات میں کشیدگی کی وجہ بیان کی جا رہی ہے۔
.......
/169