اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ حکومت نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائدکرنیوالی کمیٹی کی لسٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تنظیموں کے فنڈز منجمد کیے جاتے ہیں، لہذا حکومت نے تمام کالعدم جماعتوں کے فنڈ منجمد کردئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کالعدم جماعتوں کے فنڈ اکھٹا کرنے پر بھی پابندی ہوگي اور کسی بھی کالعدم جماعت کو اس بات کی اجازت نہيں دی جائے گي کہ وہ پاکستان کے طول و عرض میں چندا یا فنڈ جمع کرے۔ واضح رہے کہ جماعت الدعوۃ تابحال پورے پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کے طور پر فعال رہی ہے اور اس جماعت نے گزشتہ برسوں کے دوران مختلف حلیف جماعتوں کے ہمراہ معتدد روڈ شوز منجملہ دفاع پاکستان ریلیوں کی انجام دہی میں فعال کردار ادا کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲