اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس گروہ سرغنہ ابو بکر شكاو نے منگل کو ایک ویڈیو فوٹیج میں، اس نسل کشی کی ذمہ داری قبول کی ہے جو اس ماہ کے شروع میں کی گی۔ اس ویڈیو فوٹیج میں شیكاو نائجیريا کے ہمسایہ ممالک کا مذاق اڑاتے ہوئے، نائجیريا کی فوج سمیت علاقائی فوجوں کو اس پر حملہ کرنے پر متنبہ کیا۔
شیكاو نے ویڈیو فوٹیج میں کہا کہ ہم نے باگا کے لوگوں کا قتل عام کیا۔ بے شک ہم نے ہی مارا۔ افریقی بادشاہوں تمہیں دیر ہو گئی۔ میں تمہیں خود پر حملہ کرنے کا چیلنج دیتا ہوں، میں تیار ہوں۔ "
اس ویڈیو میں ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ دکھائی دے رہا ہے جس کے بارے میں یہ خیال ہے کہ اسے تكفيري دہشت گردوں نے پڑوسی قصبے باگا سے نائجیريا کی فوجی چھاؤنی سے قبضے میں لیا ہے۔ ابھی تک اس ویڈیو فوٹیج کی حقانیت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن رپورٹوں میں اس ویڈیو فوٹیج کو اس سے پہلی والی فوٹیج کی طرح قرار دیا گیا جس میں بوکو حرام کا سرغنہ منہ پر نقاب ڈالے دہشت گردوں کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے۔
جنوری کے شروع میں بوکو حرام نے باگا اور ڈورنو باگا قصبوں پر حملہ کیا تھا۔ عینی شاہدین کے بیان پر مبنی رپورٹوں میں 2000 افراد کے مارے جانے کی بات کہی گئی ہے جبکہ نائجیريا کی حکومت نے یہ تعداد 150 تک بتائی گئی ہے۔
.......
/169