اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازیشن پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اصغر مہدی نے مرکزی صدر تہور حیدری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہاکہ امسال شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 20ویں برسی 7,8 مارچ کو منائی جائے گی ،شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے توسیع تنظیم مہم چلائی جائے گی برسی میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید شرکت کریں گے ٍملک بھر کے تمام ڈویژن میں سینئرز برادران یونٹس کا وزٹ کریں گے اورشہید کی قوم وملت کے لئے خدمات کو اجاگر کریں گے انہوںنے مزید بتایاکہ لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ اور ساہیوال میں خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ نئے تنظیمی اسٹرکچر کا قیام عمل میں لایا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ 24جنوری تا 31جنوری ہفتہ ریکارڈ سازی منایاجائے گا تاکہ تنظیمی فیصلہ جات،ریکارڈ اور پالیسوں کو محفوظ کیاجاسکیںانہوں نے ملک بھر کے تمام تنظیمی کارکنان پر اس بات پر زور دیا کہ تنظیمی اثاثہ جات کی جمع آوری میں اپنا کرادر ادا کریں تاکہ آئی ایس او کی ثقافت اور پیغام اگلی نسلوں تک پہنچایا جاسکے۔یاد رہے کہ آئی ایس سال رواں کو تجدید عہد سال کے نام سے منا رہی ہے توسیع تنظیم و ہفتہ ریکارڈ سازی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے.
.....
/169