20 جنوری 2015 - 13:58
پاکستانی فوج اور طالبانی دھشتگردوں کے درمیان جھڑپ

پاکستانی سیکورٹی فورسز اور طالبان دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقے سالارزئي میں سیکورٹی فورسز اور طالبان جنگجؤوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں طالبان کے کم از کم سات جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس جھڑپ میں تین پاکستانی سیکورٹی اہلکار بھی مارے گۓ ہیں۔ اس جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔  واضح رہے کہ پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سخت کۓ جانے اور پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد دہشتگردوں کو سزائے موت دیۓ جانے کے بعد پاکستان میں جھڑپوں میں اضافہ ہوگيا ہے۔ پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے میں کم از کم ایک سو چالیس اسٹوڈنٹس اور اس اسکول کے دس ملازمین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲