اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاولو کلیمکین نے نے آج پیر کے دن کہا ہےکہ یوکرین اپنا بحران حل کرنے کے مقصد سے بلاروس کے دارالحکومت مینسک میں طے پانے والےسمجھوتے پر عملدرآمد کے سلسلے میں روس کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے۔ اس سے قبل یوکرین کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ کیف رابطہ گروپس کے ساتھ مشاورت کے لۓ ہر وقت تیار ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب یوکرین کی فوج کے ترجمان اینڈرے لیسنکو نے آج دعوی کیا ہے کہ روس کے تقریبا سات سو فوجی یوکرین کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ روس کی مسلح افواج کے دو دستے آج یوکرین کی حکومت کے مخالفین کے زیر قبضہ علاقوں سے یوکرین کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں۔ یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ جب مشرق یوکرین میں جھڑپیں مسلسل جاری ہیں اور یوکرین کے بحران کے خاتمے سے متعلق تمام بین الاقوامی اقدامات ناکام ہوچکے ہیں۔
.......
/169