20 جنوری 2015 - 13:09
روسی صدر کے ایلچی کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات

مشرق وسطی کے لۓ روس کے صدر کے ایلچی میخائیل بوگدانوف نے اپنے دورے کے پہلے دن عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات اور مذاکرات کۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جعفری نے پیر کے دن بغداد میں مشرق وسطی کے لۓ روسی صدر کے ایلچی میخائیل بوگدانوف سے ملاقات کے دوران دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں عراق کی حمایت کرنےکی بناء پر روس کو سراہا۔ عراقی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں اپنے ملک کو دہشتگردی کے خلاف پہلے مورچے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی ناکامی دنیا کی تمام اقوام کے لۓ کامیابی ہوگي۔ میخائیل بوگدانوف نے بھی اس ملاقات میں اپنے ملک کی جانب سے دہشتگردی کے مقابلے میں عراق کی حمایت نیز ماسکو بغداد تعلقات کی تقویت کے لۓ ماسکوکی سنجیدہ کوشش پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس کا وفد عراقی حکام کے ساتھ دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ جنگ ، شام کے بحران ، سیاسی تعلقات ، سیاسی ، اسلحہ جاتی اور تجارتی تعلقات اور تیل کے شعبے میں باہمی تعاون کے بارے میں گفتگو کرے گا۔

.......

/169