اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے علی فیاض نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حزب اللہ اور المستقبل دھڑے کے درمیان گفتگو کا ایک مقصد تکفیریوں کےمقابلے میں لبنان میں داخلی تحفظ پیدا کرنا ہے کیونکہ وحدت اور گفتگو سے کشیدگی اور بدامنی کا آسانی سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ علی فیاض نے مزيد کہا کہ تکفیری گروہ لبنان میں کشیدگی پیدا کرناچاہتے ہيں اور فوج و عام شہریوں پر حملہ بھی تکفیریوں کے اس فیصلے کی علامت ہے اور اس کا جواب قومی اتحاد کے تحفظ ک ی شکل میں دینا چاہئے۔ لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن نے کہا کہ لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں کو چاہئے کہ اس ملک سے تکفیری اور دہشتگردگروہوں کو ختم کرنے کی پالیسی اختیارکرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲