19 جنوری 2015 - 17:23
یمن میں بم دھماکہ، دسیوں افراد جانبحق اور زخمی

یمن کے صوبہ اب میں انصاراللہ کے دفتر میں ہونے والے بم دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عمان سے شائع ہونے والے روزنامہ الوطن کی رپورٹ کے مطابق یہ بم موٹرسائکل میں نصب تھا۔ اب میں انصاراللہ کے دفتر میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ کی شاخ انصار شریعت نامی دہشتگرد گروہ نے قبول کرلی ہے۔ تحریک انصاراللہ، علاقے کے بعض قبائل کی مدد سے القاعدہ کو یمن سے باہر نکالنےکی کوشش کرہی ہے۔ درایں اثنا یمن کے صدر نے جھڑپوں کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جنگ بندی کے بعد انصاراللہ سمیت تمام سیاسی گروہوں کی شرکت سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیاجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲