19 جنوری 2015 - 16:32
کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کفن پوش ریلی

پاکستان کے شہر کراچی میں آج فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اشاعت اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کفن پوش ریلی نکالی گئی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں آج فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اشاعت اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علماء کونسل  کی جانب سے کفن پوش ریلی نکالی گئی۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سےکراچی میں ریگل چوک سے نکالی گئی ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین وزیر اعلیٰ ہاؤس جانا چاہتے تھے مگر انہیں فاطمہ جناح روڈ پر ہی روک دیا گیا۔ جس کے بعد  مظاہرین دھرنے پر بیٹھ گئے اور نعرے لگانے شروع کردیئے. اس موقع پر علامہ جعفر سبحانی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کا سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے۔انہوں نے سوال کیا کہ حکومت عوام بالخصوص تاجر برادری کو تحفظ نہیں دے سکتی تو ان سے ٹیکس کیوں لیتی ہے۔ اس موقع پر علامہ  شبیر حسن میثمی نے کفن پوش مظاہرین سے  خطاب میں کہا کہ وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کو یہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے کہ کراچی میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں٬ ہو رہی ہے انھوں نے کہاکہ عوام تو عوام، خود پولیس اور رینجرز کے بیس سے زائد جوان رواں سال کے آغاز سے ابتک دہشتگردوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کی روح مجروح ہوئی ہے٬ اور قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲